English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواب شاہ: حیسکو کے گودام میں رکھے ٹرانسفارمر پانی میں ڈوب گئے

القمر

نواب شاہ:نواب شاہ میں حالیہ طوفانی بارش کے بعد حیسکو کے گودام میں پانی داخل ہو جانے کے باعث سو سے زائد بجلی کے ٹرانسفارمر پانی میں ڈوب گئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

حالیہ طوفانی بارشوں میں جہاں گھروں اور کھڑی فصلوں کا نقصان پہنچا ہے وہیں برساتی پانی ہائوسنگ سوسائٹی کے علاقے میں واقع حیسکو کے گودام میں بھی داخل ہوا۔حیسکو کے گودام میں پانی داخل ہونے سے وہاں سو سے زائد رکھے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر پانی میں ڈوب گئے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس گودام میں پانی داخل ہونے سے ٹرانسفر پر ڈوب گئے اور انہیں نقصان پہنچا ہے۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر منیجر مٹیریل حیسکو عبدالحق شیخ نے بتایا کہ بجلی کے ٹرانسفارمر گودام میں رکھے تھے تاہم اچانک طوفانی بارشوں کے باعث ان ٹرانسفارمر کو منتقل نہیں کیا جا سکا اور برساتی پانی کو گودام میں داخل ہوگیا۔

انہوں نے بتایاکہ ٹرانسفارمر مکمل طور پر واٹر پروف ہوتے ہیں اور سالہا سال پول پر لگے رہتے ہیں جہاں پر بارش کا پانی ان پر گرتا رہتا ہے۔منیجر مٹیریل حیسکو نے کہاکہ اس بارش کے پانی کے گودام میں داخل ہونے سے ٹرانسفارمرز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے