اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے حکم پر سیکریٹری داخلہ نے اسلام آباد پولیس میں بھرتی کی اجازت دیدی۔1600 سے زائد کانسٹیبل کی اسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کی مشاورت سے بین الاقوامی معیار کے مطابق کانسٹیبل کی بھرتی کے معیار کا جائزہ لیا۔جسمانی صحت کے معیار میں بہتری کی جائے گی۔1600 سے زائد کنسٹیبل کی اسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کی تمام بھرتیوں کی درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ امیدواروں کو پولیس دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
ڈی آئی جی عہدے کے افسر کی زیر نگرانی پاکستان کے تمام صوبوں میں بیک وقت بھرتی کی جائے گی۔تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔ بھرتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
