English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان بے شرم حکمرانوں کیلئے درس عبرت بنے گا، شیخ رشید

القمر

 اسلام آباد:عوامی مسلم  لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں لیکن ساری سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل بنانے کیلئے ہورہی ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان  میں    شیخ رشید احمد نے  کہا کہ ایک دن میں عمران خان کے خلاف 12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی قرضے50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں، بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے لیکن ساری سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے وزیراعظم کوعدالت میں آواز پڑے گی کہ ملزم حاضر ہو۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت کی یوٹیوب پر بندش، نشریاتی اداروں پر سینسر اور پابندی، صحافیوں کی جبری برطرفی اور جلاوطنی، بیگناہ ورکروں پر جھوٹے مقدمے اور عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ اور اداروں سے لڑوانے کی سازش، کارخانوں کی بندش، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے شرم حکمرانوں کیلیے درس عبرت بنیگا اور یہ عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے