ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری ہم سمیت ہر پارٹی سے رابطوں میں ہیں، عطا تارڑ

 لاہور: وزیراعظم کے مشیر عطاتارڑ  نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ہمارے سمیت ہر جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاک فوج کیخلاف بیان کی وجہ سے عوام نے ان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، ایسے الفاظ تو کبھی پاک فوج کے خلاف بھارت نے نہیں دیئے۔

 عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ریاست اور فوج مخالف بیانیہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے، انہیں یہودیوں اور بھارتیوں نے فارن فنڈنگ میں رقم بھیجی، وہ کیوں عمران خان کو فارن فنڈز بھیج رہے ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم نے دعوی کیا کہ فواد چوہدری ہمارے سمیت ہر پارٹی سے رابطوں میں ہیں، اور وہ عمران خان کے ڈوبنے کے ذمہ دار ہیں۔

عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے سیلاب متاثرین کو جو چیک دیئے وہ کیش نہیں ہوئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں