English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ: پاکستان نےسخت مقابلے کے بعد  افغانستان کو شکست دے دی

القمر

شارجہ (رپورٹ: مقصود احمد خان) پاکستان نےسخت مقابلے کے بعد  افغانستان کو شکست ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان کو 129 رنز  بناکر 130رنز کا ہدف دیا، مقررہ 20اوور کے اختتام پر افغانستان کے 6کھلاڑی پولین لوٹ گئے تھے۔

بابراعظم نے انتہائی مایوس کن بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی بال پر ایل پی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، جس پر کپتان رضوان احمد26 بالز پر 20رن بناکر آؤٹ ہوئے،  نسیم شاہ نے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا،شاداب  خان 36 ، افتخار احمد 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر بلے باز فخر زمان 5، محمد نواز 4، خوشدل شاہ ایک ، حارث رؤف بھی صفر   پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد حسنین صفر کے اسکور پر اور نسیم شاہ14رنز بناکر  ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی 3، فرید احمد 3جبکہ راشد خان 2وکٹیں لے کر نمایاں بالر رہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز دفاعی چمپئن بھارت کو سری لنکا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا،  ایشیا کپ کا فائنل 11ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے مابین دبئی میں  کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے