ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب میں چینی حکومت اور عوام نے دل کھول کر مدد کی، راجہ پرویز اشرف  

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  پاکستان میں حالیہ سیلاب میں چینی حکومت اور عوام نے دل کھول کر مدد کی ہے، چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے ملنے والی حمایت اور محبت قابل قدر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سے بدھ  کے روز چین کے سفیر نوگ رونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات  کی ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی کا مزید کہناتھاکہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے، دونوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے حمایت کی ہے۔  پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ممالک اراکین پارلیمنٹ تجربات میں اضافہ ہو گا۔  سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں