ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا قرض 50 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی: پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی 2021 سے جولائی 2022 کے دوران 27 فیصد بڑھا، حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے حال ہی میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول بھی ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں