English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان دورے کا مقصد عالمی برادری سے بھر پورتعاون کی اپیل کرنا ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

القمر

 نیو یارک:اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کہا کہ سیلاب زدہ پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان جارہا ہوں ،دورے کا مقصدمشکل گھڑی میںعالمی برادری سے پاکستان کیلئے بھر پور تعاون کی اپیل کرنا ہے۔

پاکستان روانگی  سے قبل نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یوکرین جنگ پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے لیکن لوگ بھول جاتے ہیں کہ ایک اور جنگ بھی ہے، یہ جنگ ہم فطرت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور فطرت ہم پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہاکہ  موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے سیارے کی تباہی کو اور زیادہ بڑھا رہی ہے،  پاکستان، چاڈ، اور مشرقی افریقہ، جہاں موسمیاتی تغیر خشک سالی، زائد بارشوں، قحط کا باعث بن رہی ہے،یہ تبدیلیاں ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں،  آج پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، کل یہ کہیں اور بھی ہو سکتا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہو گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  یہ ہمارے وقت کا ایک اہم مسئلہ ہے،موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے معمول کے مطابق سوچنا خالص خودکشی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے