English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی، فواد چوہدری

القمر

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے، آج انٹربینک اور مارکیٹ ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اہم وزرا جن کے نام اسمگلنگ میں آرہے ہیں، اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے