امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔
پینٹاگون کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان 45 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔ آلات کی فراہمی کے لیے لاک ہیڈمارٹن کارپوریشن پرنسپل کنٹریکٹر ہو گی۔
امریکی ادارے یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔
