بیونس آئرس:ار جنٹینا کی نائب صدر پر حملے کے ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ار جنٹینا کی نائب صدر پر حملے کے ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی، جج نے بتایا کہ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا، ملزمان نے منصوبے کے تحت کرسٹینا فرنینڈس کو قتل کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ ارجنٹینا کی نائب صدر گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی تھی۔
ملزم نے انتہائی قریب سے گولی چلانے کی کوشش کی مگر گولی نہ چلنے پر حملہ ناکام ہوا اور ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ کرسٹینا فرنینڈس پر آج کل کرپشن کے الزامات میں مقدمہ چل رہا ہے۔کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹینا کی 2 بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔
