English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 چین کے 1 کروڑ 40 لاکھ معمرشہری دیکھ بھال الاؤنس کی فہرست میں شامل

القمر

 چین کے 1 کروڑ 40 لاکھ معمرشہریوں کا  دیکھ بھال الاؤنس کی فہرست میں شامل کرلیاگیا۔

وزارت شہری امور نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں تقریبا 1 کروڑ 42 لاکھ معمر شہریوں کو دیکھ بھال الاؤنس کے نظام میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے عہد یدار لی باؤجن نے کہا کہ ملک میں 37 لاکھ سے زائد معمر افراد کا انتہائی غربت کی امداد سے احاطہ کیا گیا۔لی نے مزید کہا کہ تقریبا 3 کروڑ 70 لاکھ معمر افراد اس وقت بڑھاپا الاؤنس، دیکھ بھال میں سبسڈی اور دیگر اقسام کی سبسڈیز سے مستفید ہورہے ہیں۔

لی باؤجن کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مشکلات کا شکار معمر افراد اپنے روزمرہ کے معاملات کو برقرار رکھ سکیں ۔لی نے کہا کہ اگرمعمر افراد کی دیکھ بھال کی بات کی جائے تو ملک میں معذورمعمر شہریوں اور مالی مشکلات کا شکار افراد کی ضروریات پورا کرنے کے لئے علاقائی سطح پر اور گھر میں معمر افراد کی دیکھ بھال کو جاری رکھا ہوا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے