English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں آن لائن کاروبار پر نئی پابندیاں عائد

القمر

سعودی عرب میں آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی اداروں پر نئی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز پر رقم کی ادائیگی، کارگو اور بل میں تمام مطلوبہ معلومات کے اندراج کی پابندی عائد کی ہے۔مجموعی طور پر وزارت افرادی قوت نے آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کے حوالے سے دس اقدامات کیے ہیں۔

وزارت کے مطابق تجارتی مراکز سامان خریدنے والے کو کارگو کے لیے ایک سے زیادہ اختیار دیں گے، اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو۔ سودے کی منسوخی کی کارروائی میں آسانی پیدا کی جائے، طریقہ کار ایسا اپنایا جائے کہ صارف کسی ابہام کا شکار نہ ہو۔سامان کی ترسیل کا دائرہ وسیع کیا جائے، مملکت کے تمام علاقوں تک سامان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، اس کا دائرہ سعودی عرب کے بڑے شہروں ہی تک محدود نہ رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق سودے کی رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں بھی صارفین کو سہولتیں دی جائیں، مدی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سمیت ادائیگی کے مختلف آپشنز دیے جائیں۔ سودا منسوخ ہونے کی صورت میں رقم کی واپسی کا طریقہ کار سادہ اور آسان بنایا جائے، اس میں بہانوں سے کام نہ لیا جائے۔

کاروباری ادارے سامان کی پیشکش سادہ عربی زبان میں بھی کریں گے، سامان کی خصوصیات، اسے استعمال کرنے کا طریقہ کار سب کچھ صارف کو بتایا جائے، سامان تبدیل کرنے اور واپس کرنے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔وزارت نے ہدایت کی کہ تجارتی مراکز اس حوالے سے اپنی کارکردگی کی رپورٹ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق وزارت تجارت کو پابندی سے پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے