English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا سروے 12ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سروے 27ستمبر کو مکمل ہونے پر بحالی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12ستمبر سے شروع ہوگا اور سروے 27ستمبر کو مکمل ہونے پر بحالی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا،اجلاس میں صوبائی وزرا محسن لغاری، حسین جہانیاں گردیزی ،نوابزادہ منصور احمد نے بھی شرکت کی جبکہ معاون خصوصی وزیراعلی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ لیا،اجلاس میں سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر آبادیوں کو مستقل طور پر محفوظ جگہوں پرمنتقل کرنےکی تجویز دی گئی۔

سینئرممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ سروے کیلئے پنجاب حکومت کی ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ، فلاحی تنظیموں نے بھی متاثرہ افراد کیلئے مکانات بنانے کی پیشکش کی ہے۔

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ جنگی بنیاد پر متاثرین سیلاب کی بحالی چاہتے ہیں، کوئی محکمہ سستی نہ کرے، ریلیف مرحلے کے بعد بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں، تمام محکمے روڈمیپ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے