English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب سے قبل ہم وفاقی حکومت بدلنے میں کامیاب ہوجائیں گے، فواد چودھری

القمر

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم  عمران خان کوسیاست سے مائنس کرنے پر پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا۔ایشیاء کپ کی طرح ہماری تحریک آخری مراحل میں داخل ہوچکی، ہفتہ کوعمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر احتجاج ہوگا۔

اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما  اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے،مائنس ون کا ایک فارمولا چلایا جا رہا ہے، پاکستان میں سیاسی حالات پہلے ہی بہت مشکلات کا شکار ہیں،عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ملک کو انتخاب سے دورکیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہاکہنا تھا کہ مخالفین عمران خان کوٹیکنکل ناک آئوٹ کی طرف لیکرجانا چاہتے ہیں، عمران خان سے یکجہتی کے لیے آج بروز ہفتہ سے ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا، پی ٹی آئی چیئر مین کو نا اہل کریں گے تو پھر کیا جمہوریت برقرار رہے گی؟ اگر عمران خان کوسیاست سے مائنس کیا گیا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے