English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرون فنچ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

القمر

سڈنی :آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔

36 سالہ بیٹر  145 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز  ہی اسکور کر سکے۔

ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے