دبئی:ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 171رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکا کے کھلاڑی بھنوکا راجا پکسا 71رنز بناکر نمایاں رہے، ہاسارنگا ، دھننجایاڈی سلوا28رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ2رنز پر گری، کوسل مینڈس صفر پرنسیم شاہ کا شکار بنے۔
پاکستان کے خلاف سرلنکا کی دوسری وکٹ 23رنز پر گرگئی،پاتھم نسانکا 8رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،تیسری وکٹ 36رنز پر گرگئی،دنو شکا گنا تھیلا کا ایک رن بناکر حارث روف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،چوتھی وکٹ 53رنز پر گرگئی،دھننجایا ڈی سلوا 28رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
پانچویں وکٹ 58رنز پر گرگئی، داسن شناکا 2رنز بناکرشاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،چھٹی وکٹ 116رنز پر گرگئی، ونند وہسار نگا 36رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
حارث رؤف نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، شاداب خان اور افتخار احمد کی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے جبکہ محمد حسنین مہنگے بالر ثابت ہوئے انہوں 41رنز دیے۔

