English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان کو بدترین شکست

دبئی (رپورٹ:مقصود احمد) سری لنکا نے آغاز ہی سے پاکستانی ٹیم پر دباو برقرار رکھا اور شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان کو بدترین شکست دے کر چھٹا ایشیا کپ اپنے نام کرلیا،سری لنکا نے فائنل 23 رنز سے جیت لیا،147 کے اسکور پر پاکستانی ٹیم 20اورز کے اختتام پر ڈھیر ہوگئی۔

شاداب کی ناقص فیلڈنگ کے سری لنک بلے بازوں نے آخری 4 اورز میں جمع کر پاکستانی بولرز کی پٹائی کی ۔شاداب خان نے آخری لمحات دو کیچ چھوڑ دیے ۔جسکے باعٹ سری لنکن ٹیم کا اسکور 170 پہنچ گیا اور 170 کے جواب نے بیٹنگ کا آغاز کافی مایوس کن رہا کپتان بابر اعظم پورے ایشیا کپ میں اف کلر نظر آئے اور 5کے اسکور پر پوئلین لوٹ گئے اسطرح فخر زمان نے ایشیا کپ میں اسکور نہ کرنے کی قسم کھائی ہے اور سری لنکن بولنگ کا دباو برداشت نہ کرسکے اور کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیا اور پہلی ہی بول پر بغیر کسی اسکور کے پوئلین لوٹ گئے۔

 سری لنکا نے پاکستان کو 171رنز کا ہدف دیا  تھا، سری لنکا کے کھلاڑی بھنوکا راجا پکسا 71رنز بناکر نمایاں رہے، ہاسارنگا ، دھننجایاڈی سلوا28رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ2رنز پر گری، کوسل مینڈس صفر پرنسیم شاہ  کا شکار بنے۔

پاکستان کے خلاف سرلنکا کی دوسری وکٹ 23رنز پر گرگئی،پاتھم نسانکا 8رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،تیسری وکٹ 36رنز پر گرگئی،دنو شکا گنا تھیلا کا ایک رن بناکر حارث روف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،چوتھی وکٹ 53رنز پر گرگئی،دھننجایا ڈی سلوا 28رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ رضوان احمد اور محمد افتخار کے علاوہ گرین شرٹ کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی جبکہ اکتوبر میں t20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے