English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان کے زیر قبضہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ، تین جاں بحق

کابل:طالبان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہو گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جسے طالبان نے مال غنیمت کے طور پر زیر استعمال رکھا ہواتھا۔

یہ ہیلی کاپٹر ایک سال قبل طالبان کے قبضے میں ایا تھا جو ہفتے کے روز حادثے میں تباہ ہوا ہے۔

طالبان اس ہیلی کاپٹر سیتربیتی مقاصد کے لیے کام لے رہے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ امریکیوں نے جب یہ محسوس کر لیا تھا کہ وہ اپنے یہ آلات اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے اور طالبان کے ہی ہتھے چڑھ جائیں گے تو امریکییوں نے اپنے ہیلی کاپٹروں وغیرہ کو خود ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے