English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے 82 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے

foreign countries

اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 37 ترکیہ سے 12 ، امریکہ سے 10 اور چین سے چار طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس سے ایک ایک طیارہ امدادی سامان لیکر پہنچا ہے ۔ عالمی ادارہ خوارک نے 3 اور یونیسف کے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے سامان لیکر پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے امدادی سامان کے 6 طیارے بھیجے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے