ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن میں ساس نے داماد کو قتل کرکے لاش جلاڈالی

son-in-law

عمان: اردن میں ساس نے داماد کو قتل کرکے جرم چھپانے کے لیے نعش جلا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ساس نے اپنے داماد مھند عدنان ذیب السعاید کو پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھرلاش کو نذر آتش کردیا۔پولیس نے سوختہ نعش برآمد کرلی۔ یہ واقعہ معان شہر کے مغربی علاقے الطاحونہ میں پیش آیا ۔

ملزمہ نےاعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ اس نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنے داماد کوقتل کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعش کے معائنے سے پتہ چلا کہ متعدد گولیاں چلائی گئیں پھرنعش نذر آتش کرکے معان کمشنری کے غیر آباد علاقے میں پھینک دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری و سیکیورٹی اداروں نے ملک میں رائج قبائلی نظام کے مطابق ضروری اقدامات کرلیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں