ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد رضوان کو کرک انفو ڈریم ٹیم میں نظر انداز کرنے پر کرکٹ شائقین برہم

لاہور:دنیا کی معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو  کی سلیکٹ کردہ ڈریم ٹیم میں قومی کرکٹر محمد رضوان کو نظر انداز  کیے جانے پرکرکٹ شائقین   نے شدیدبرہمی کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کے اختتام پر کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ٹیم بنائی ہے جس میں آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کے ٹاپ بیٹر محمد رضوان کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

کرک انفو نے اپنی ٹیم  میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن میں محمد نواز، حارث رف اور نسیم شاہ شامل ہیں تاہم بیٹنگ میں کسی پاکستانی بیٹر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

ایشیاکپ کے اختتام پر کرک انفو کے اعلان کردہ اسکواڈ میں داسن شناکا کو کپتان، کوشل مینڈس اوپنر، رحمان اللہ گرباز، ویرات کوہلی، ابراہیم زادران، بھانوکا راجاپکسے، واہندرو ہسرانگا، محمد نواز، بھنیشور کمار، نسیم شاہ اور حارث رف شامل ہیں۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد نواز کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر کرک انفو کے اسکواڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں