English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سیلاب متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے، قومی ترانہ اور نظمیں سنیں

القمر

صحبت پور: وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے، ان سے قومی ترانہ اور نظمیں سن کر انہیں شاباش بھی دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں قائم سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی ہے۔

 شہباز شریف بچوں میں گھل مل گئے، ان سے خوب باتیں کیں، ان سے نظمیں سنیں اور شاباش دی۔ شہباز شریف بہت خوش ہوئے اور بچیوں کے لیے 2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس اسکول کا سارا خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی، اسکول میں میدان اور بہترین اساتذہ سمیت کنڈر گارڈن کی تمام سہولیات ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ صحبت پور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا روز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے تباہ شدہ اسکول بھی تعمیر کر کے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے