English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اردن میں چار منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، 14 زخمی

القمر

عمان:اردن کے دارلحکومت عمان میں منگل کو چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کے اللویبدہ علاقے میں چار منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ مکین ملبے تلے دب گئے۔ اردنی امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے نعشیں نکال لی ہیں۔اردنی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے سے ممکنہ طور پر زندہ افراد کو بحفاظت نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔اردنی وزیراعظم بشر الخصاونہ اور وزرا امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پہنچے ہوئے ہیں۔

حکومت نے عمارت گرنے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ عمارت منہدم ہونے سے کئی لوگ زخمی ہیں۔ بعض کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، انہیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ عمارت گرنے کے حوالے سے ابھی کوئی واضح بات سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہے کہ چار منزلہ عمارت خستہ حال تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے