English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو عمر قید و جرمانہ تک کی سزا ہو سکتی ہے، ترجمان پولیس 

القمر

اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے کیس میں عمران خان کو عمر قید وجرمانہ تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ایک منصوبہ بندی اور مقصد کے تحت وفاقی پولیس کے افسران اور معزز عدلیہ کی ایک جج کو ڈرایا اور دھمکایا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمہ میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔یہ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت قائم کیا گیا ہے جو کہ ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے۔

ترجمان کے مطابق اس مقدمہ میں قانون کی شق نمبر (vii) ایچ کے تحت ملزم کو کم سے کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید وجرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق نمبر (vi) ایم کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کو ڈرا یا دھمکا کرقانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا جس کا مقصدریاستی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خوف و ہراس پیدا کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے