ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کرکے سیلاب زدگان کی مدد کرسکیں، جوز بٹلر

کراچی :انگلینڈ ٹیم کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کرکے سیلاب زدگان کی مدد کرسکیں،سیلاب متاثرین کے لیے یہ بہت کچھ تو نہیں ہوگا، مگر کچھ حصہ ڈال سکیں گے۔

انگلینڈ ٹیم کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز اہم ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم بڑی مضبوط ہے، یہ ہماری پریکٹس کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں، سات میچوں کی سیریز دلچسپ رہے گی،لیونگ اسٹونز اور دیگر کھلاڑی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلش ٹیم کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے بھی ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیلنے ہیں۔

جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا کرکٹ کو لیکر جوش قابل ذکر ہے۔

کپتان انگلینڈ ٹیم جوز بٹلر نے مزید کہا کہ ملکہ الزبتھ کی موت پر ہم سب ہی دکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں