ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست پرفریقین سے دلائل طلب

  لاہور:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی ممکنہ نیلامی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پرفریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی ممکنہ نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاسے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

 احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ قاصی مصباح ایڈووکیٹ کی وساطت سے 7 شہریوں کی جانب سے حکم امتناعی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

 درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چیلنج  ہو جائے گا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بہتر ہے جائیدادوں کی ممکنہ نیلامی کچھ عرصہ کے لیے روک دی جائے۔ شمیم زرعی فارم اور جائیدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں۔ 

درخواست گزارکا مقف تھا کہ نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ استدعا ہے کہ جائیدادوں کی وراثت منتقل ہو گئی ہے لہذا عدالت جائیدادوں کی قرقی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ درخواست گزار نے احتساب عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت ممکنہ نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں