English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساری دنیا جان لے  ہم آذربائیجان کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے،ترک صدر

القمر
Turkish President Recep Tayyip Erdogan speaks during a press conference at the Presidential Complex in Ankara where he announced the upcoming electoral timetable on April 18, 2018.
President Recep Tayyip Erdogan called snap elections in Turkey for June 24, bringing the polls forward by over a year-and-a-half to sharply accelerate the transition to a new presidential system. / AFP PHOTO / ADEM ALTAN

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کے جارحانہ رویے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب میں “اپنی ارضِ وطن کے دفاع کے لئے” دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی  طرف سے جاری جدوجہد پر بات کی۔خطاب میں انہوں نے حالیہ جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے  آذری فوجیوں کے لئے  اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی اور کہا ہے کہ “آرمینیا، آذربائیجان کی فتح کے ساتھ ختم ہونے والی دوسری قاراباغ جنگ’ 2020′ کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس خلاف ورزی کی پیدا کردہ حالیہ صورتحال ہمارے لئے ناقابل قبول ہے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “ساری دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ہمیشہ کی طرح  موجودہ صورتحال میں بھی ہم اپنے آذری بھائیوں کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔ آرمینیا ایک تو، فتح قاراباغ کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کی شرائط کو پورا نہیں کر رہا دوسرے ،مستقل جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ آرمینی فریق کو بلاشبہ اس  جارحیت کے نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ “ہماری واحد تمنا یہ ہے کہ آرمینیا اس غلط راستے کو فی الفور  ترک کر دے، سمجھوتے کی شرائط پر عمل کریاور اپنے وقت اور طاقت کو استحکامِ امن کے لئے استعمال کرے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے