ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صفائی کے ناقص انتظام اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کا جینا مشکل

سجاول: شہر میں صفائی کے ناقص انتظام اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کا جینامشکل ہوگیاہے جبکہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے سے بھی گندے پانی سے مختلف امراض پھیلنا شروع ہوگئے  ہیں۔

 شہربھرمیں صٖفائی کانظام مفلوج ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے، گٹرابلنے اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے گلیوں میں چلنامشکل ہوگیاہے، شہرکے پرانے مدرسہ اور اس کے گردونواح میں گندگی بدبو ار تعفن سے گلیوں میں گذرنامحال ہے۔

 علاقہ مکینوں مختلف جلدی و پیٹ کے امراض اور بخار میں مبتلاہیں، جبکہ مچھروں کی یلغار سے کثیرآبادی ملیریامیں مبتلاہے، شہریوں نے فوری طورپر صفائی ونکاسی کرانے اور اسپرے کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں