کراچی: تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث ہر طرف تباہی ہے لوگ بل ادا نہیں کرسکتے۔
علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ڈوب گیا ہے، کئی کلومیٹر تک پانی جمع ہے، پانی کی گہرائی بہت زیادہ تھا، موہنجوڈارو میں پانی جمع نہیں ہوا، پورا نکاسی آب کا نظام بہتر تھا، یہ کون لوگ ہے جن کی وجہ سے کرپٹ ٹولہ برسر اقتدار ہے، ان لوگوں نے سندھ میں صرف تباہی مچائی ہے۔لوگوں کے پاس جب کھانے کو نہیں ہوگا تو ملک تباہی کی طرف جائیگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو خیمے اور کھانا پہنچایا جائے، دادو میں سیلاب نے بہت تباہی مچائی ہے، جیکب آباد سے منچھر تک صرف پانی ہی پانی ہے، کرپٹ ترین ٹولہ 15سال سے سندھ میں بیٹھا ہوا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ لوگوں کے پاس جب کھانے کو نہیں ہوگا توملک تباہی کی طرف جائے گا، اندرون سندھ سیاست کرنے نہیں متاثرین کے لیے راشن لیکر گئے تھے۔انہوںنے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا سیلاب نہیں آیا، یو این سیکرٹری جنرل نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ سیلاب متاثرین دربدرہو گئے ہیں، انڈس ہائی وے پر گاڑی نہیں چل سکتی، 8فٹ پانی ہے، مہنگائی کے باعث ہر طرف تباہی ہے لوگ بل ادا نہیں کرسکتے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کی نشریات بند کر دی گئیں، انہوں نے سیاست سے پہلے کینسر کا اسپتال اور یونیورسٹی بنائی، عمران خان پر لوگوں کو اندھا بھروسہ ہے۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کو کوئی پیسہ نہیں دے رہا اور یہ ورڈ آف آنر دے رہے ہیں، انہوں نے کشمور میں لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائی، سب سے بڑا دہشتگرد شریف اور دوسرا بڑا دہشتگرد آصف زرداری ہے۔
