ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

 اسلام آ باد:وفاقی وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔

  جمہوریت کے عالمی  دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ جمہوریت عدم مساوات اور پولرائزیشن سے لڑنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے، ذاتی مقاصد کیلئے مفاد پرستوں کی جانب ڈس انفارمیشن اور افواہیں پھیلانا ایک روایت بنتی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  انتشار پھیلانے والے عناصر جمہوری نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، مساوات، اتحاد اور یکجہتی کے جمہوری اصولوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی جمہوری امنگوں کی تکمیل کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں