English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر5 سال سے غیرقانونی طور پر قید برمی منشیات اسمگلر وطن روانہ

القمر

  سزا پوری ہونے کے باوجود پانچ سال سے پاکستان میں قید برمی منشیات اسمگلر ابراہیم کوکو باالآخر اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق برمی منشیات اسمگلر ابراہیم کوکو کو بعد بالآخر اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا، برمی منشیات سمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود پانچ سال سے قید تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برمی شہری کی وطن واپسی سے متعلق اقدام کی عمل درآمد رپورٹ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔

رپورٹ میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ابراھیم کوکو کی وزارت خارجہ کے ذریعے برمی شہریت کی تصدیق کی گئی، شہریت کی تصدیق ہونے پر ابراھیم کوکو کو اس کے ملک روانہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں برمی سفارت خانے نے ابراہیم کوکو کے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، جس کے بعد ابراہیم کوکو کو دس اگست کو اسلام آباد سے میانمار ڈی پورٹ کیا گیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابراھیم کوکو کی اپنے ملک روانگی کے بعد درخواست نمٹا دی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی جس میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے