English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے حکام کا 19 ستمبر تک لاہور سے کراچی ٹرینوں کی بکنگ بند رکھنے کا فیصلہ

القمر

 ریلوے انتظامیہ نے ٹریک سے پانی نیچے نہ اترنے پر لاہور کراچی ٹرینوں کی بکنگ 19 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام کمرشل آفسیرز کو کسی بھی ٹرین میں بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریلوے سسٹم پر اس وقت آپ ڈان کی 28 سے زاید ٹرینیں بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ریلوے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر ٹرین آپریشن مکمل بند ہے، جس کے باعث ابتک 15ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا۔

 اس حوالے سے ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک کا کہنا ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر سول انجینئرز اور عملہ کام کررہا۔

ارشد سلام خٹک نے کہا کہ ۔ٹریک ریلوے پلوں کی انسپکشن کی جارہی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے