English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر قومی ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے

القمر

لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایوریج لوگوں کو ایوریج بندے ہی پسند آتے ہیں، ایوریج لوگوں سے غیر معمولی فیصلوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

 شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے سیلکٹر اور سلیکشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ‘ماشا اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ٹیم سلیکٹ کی ہے، پاکستان کا مسئلہ مڈل آرڈر تھا لیکن انہوں نے کہا ہم تسلسل کے ساتھ ایسا فیصلہ کریں گے کہ جو آپ کو پسند آئے یعنی ہم اتنا برا فیصلہ کریں گے کہ مڈل آرڈر کو تبدیل ہی نہیں کریں گے۔

 شعیب اختر نے کہا ‘جب وہ ہی ایوریج ہوگا تو فیصلے بھی ایسے ہی ہوں گے، مجھے ویسے بھی اس سے کسی قسم کی امید نہیں’انہوں نے کہا کہ ‘ثقلین آخری دفعہ 2002میں کرکٹ کھیلا تھا پتہ نہیں اسے ٹی ٹوئنٹی کا آئیڈیا ہے یا نہیں، وہ میرا دوست ہے اسے یہ باتیں اچھی نہیں لگیں گی لیکن ثقلین یہ آپ کے بس کی بات نہیں۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ‘اس جیسا بندہ ہو اور ٹیم کی بیٹنگ پرفارم نہ کرے، یہ میری سمجھ سے باہر ہے، اس کے بعد آپ سب کا اور میرا پسندیدہ افتخار جو کہ مصباح پارٹ ٹو ہے، میں ذاتی نہیں ہو رہا لیکن یہ آپ سب کے دل کی آواز ہی ہے’ شعیب اختر نے کہا کہ ‘بھائی میرے اگر اس ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے لے جانا ہے تو آسٹریلیا آپ کے لیے سہرے لیے نہیں کھڑا ہوگا۔

‘انہوں نے کہا ‘مجھے ڈر ہے کہ کہیں اس بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ پاکستان پہلے راﺅنڈ سے ہی باہر نہ ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے