English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ماہی گیروں پرفائرنگ

القمر

غزہ :سرائیلی قابض بحریہ کی گن بوٹس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج کی کشتیوں نے رفح گورنری  کی بندرگاہ کے مغرب میں لنگر انداز ہو کر بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی اور ماہی گیروں کی کشتیوں پر زہریلی آنسو گیس کے گولے برسائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آگ اور بموں کی اندھا دھند اور شدید فائرنگ نے ماہی گیروں کو سمندر چھوڑنے پر مجبور کردیا،اس کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قابل ذکر ہے کہ بحریہ جان بوجھ کر روزانہ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی کے سمندر میں چلنے والی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولیاں چلاتی ہے، زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے