English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  آئی ایم ایف کی  شرط پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،رانا ثنا اللہ

القمر

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا  ہے کہ قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے لیکن قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے۔

مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مریم نواز وہی بات کر رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے