ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ کی آخری رسومات، وزیر اعظم سمیت  500 سربراہان مملکت اور وفود  شرکت کریں گے

 لندن:برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پیر 19ستمبر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500کے قریب سربراہانِ مملکت اور  وفود شرکت کریں گے۔

الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماوں کو دعوت نہیں دی گئی،آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11بجے شروع ہوں گی جس کے لیے سکیورٹی انتظامات کو  بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شور سے بچنے کے لیے پروازیں روک دی جائیں گی جس کے نتیجے میں 100سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈرگرائونڈ اسٹیشن بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں