English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی

القمر

 کراچی:انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی ۔ قومی اسکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 7ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں گزشتہ شب کراچی پہنچ گئی ۔

ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی کراچی پہنچ گئے، جب کہ قومی اسکواڈ  نے ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17سال کے طویل عرصے بعد پاکستان آئی ہے، اس دورے کے دوران 7ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 20ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے