English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہوگا، وفاقی وزیر

القمر

 کراچی:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاپتہ افراد کے معاملے کو ریاست کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے،ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی تاہم ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسنز کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے