English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 نسیم شاہ نے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کر دیا

القمر

کراچی:پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کر دیا ہے ،نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کیا ہے،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے نسیم شاہ نے اسٹوری پوسٹ کی ہے اور اپنے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکانٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کیا ہے۔

کرکٹر نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے درخواست کی کہ اسنیپ چیٹ پر ان کے نام سے جعلی اکانٹ بنایا گیا ہے، لہذا اسے رپورٹ کریں تاکہ ایپلی کیشن اس اکانٹ پر حذف کرے۔

نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی اسنیپ چیٹ اکانٹ پر 9 لاکھ 76 ہزار فالوورز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے