English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین 15 پر فون کریں انہیں اسٹیڈیم لے کر آئیں گے

القمر

کراچی: اسپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی مقصود میمن نے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز  راجا کی اجازت سے سیلاب متاثرین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری ہے۔

مقصود میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین 15 پر فون کریں انہیں اسٹیڈیم لے کر آئیں گے، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کریں گی۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سکیورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انگلش سکیورٹی آفیشلز بھی ہماری پلاننگ سے مطمئن ہیں انہوں نے بتایا کہ میچز کے لیے 5 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

اے آئی جی پولیس نے کہا کہ تمام فورسز کے اہلکار کل ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے، کراچی کے شہری اسٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے