English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل لاہورکی ٹیم نے جیت لیا

القمر

لاہور:ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل لاہورکی ٹیم نے جیت لیا،ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل رانڈ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا گیا جس میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا،مجموعی طور پر تین زونز میں ہونے والے مقابلوں میں تین سو سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اب اگلے ماہ ورلڈ فائنل میں پاکستان، دیگر 40 ممالک کے ساتھ اسپین میں مقابلہ کرے گا،ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کی اختتامی تقریب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

اختتامی تقریب میں سابق کرکٹر شفقت رانا سمیت انوی ٹیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے اور سابق گالفرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے