English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکہ کی آخری رسومات میں آنیوالے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں بادشاہ کا استقبالیہ

القمر

لندن:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز  میں بادشاہ چارلس کی جانب سے بکنگھم پیلس میں استقبالیہ دیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور عرب ملکوں سمیت دنیا بھر سے آ ئے سربراہان مملکت نے شرکت کی اور ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کردی دوسری جانب ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات  برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں سمیت عوامی مقامات پر دکھائی گئی۔

 برطانوی حکومت کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی دیکھنے کے لیے اسکرینز لگائی گئی۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے