ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چوروں کا کپتان بے نقاب ہو چکا ہے،سعد رفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم توشہ خانہ لوٹویا بی آر ٹی دوگنی قیمت پربنائو،خیرات کا پیسہ سیاست پرلگا ئو یاممنوعہ فارن فنڈنگ وصول کرو، ابراج گروپ کونوازو یا اپنی اے ٹی ایمز کو؟تم سب پرانگلیاں اٹھا ئو،بغیر ثبوت منہ پھاڑکرالزام لگائو مگر، ڈاکوئوں کے کپتان سے کو ئی سوال کرے نہ حساب مانگے نہ احتساب کرے!۔چوروں کا کپتان بے نقاب ہو چکا ہے۔

 ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 اپنے ایک اورٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شرم آئین شکن جھوٹے! یہ تم تھے جوہمارے ممبران وامیدواران کوفون کراتے،دھمکواتے ،اٹھواتے،مقدمے بنواتے اوراپنے حق میں جبرا ًووٹ ڈلواتے تھے،اس وقت تمہاارے اصول غیرت اورانصاف کہاں مرگئے تھے؟اب فون ہیں نہ دبائو، انکی غیرجانبداری پرہی تمہیں غشی کے دورپڑ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں