English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تین رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ

القمر

اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم نے انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ تین رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ ہوگئی۔

 نیزہ بازی کے مقابلے کل 22سے24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہونگے ۔ٹیم کوچ ہارون کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ۔

صدر ای ایف پی صاحبزادہ سلطان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان وومن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

ٹیم کی تیاری اچھی ہے ، پرامید ہوں ۔ اچھا پرفارمنس کرینگے۔ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ 

پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ اس سے قبل وہ  جنوبی افریقہ کا تربیتی دورہ کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے