English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متاثرینِ سیلاب کیلئے عمان کی 2 امدادی پروازیں پہنچ گئیں

القمر

 کراچی:پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عمان سے بھی امدادی سامان لے کر 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق رائل عمانی ایئر فورس کے خصوصی طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قونصل جنرل عمان، پاکستان آرمی کے فائیو کور کے افسران، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور موفا کے نمائندوں نے پرواز کا استقبال کیا۔

 عمان حکومت اور عوام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے بھیجے گئے سامان میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروریات کا سامان شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے