English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خود کو نام لینے کی ہمت نہیں اور عوام سے کہتے ہیں خوف کا بت توڑ دیں؛مریم کی عمران پر تنقید

القمر

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان میں خود نام لینے کی ہمت نہیں اور قوم کو کیا سبق دے رہے ہو کہ ان کو للکارو اور دھمکاؤ۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ عوام سے کہتےہیں خوف کا بت توڑ دیں، عمران خان میں تو مسٹر ایکس وائے کا نام لینے کی ہمت تک نہیں، قوم کو ڈرانا دھمکانا  عمران نیازی کا طریقہ واردات ہے، عمران خان کا طریقہ کار یہی ہے ڈراؤ،دھمکاؤ اور اپنا راستہ صاف کرو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کالزہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں دی جاتی تھیں، دو ماہ بعد ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا، ان کا انقلاب رانا ثنااللہ کے ڈر سے نکلا ہی نہیں، یہ کہتے ہیں کہ ان کی پسند کا آرمی چیف ہو، عمران خان رات کے اندھیروں میں کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں اپنی پارٹی اور قوم کوبتاؤ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل جو کالز کروارہا تھا آج وہ کہہ رہےہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں، دھمکیوں کا ثبوت ہے تو سامنے لاؤ، عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہاہے، کیاعمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پر اعتماد میں لیاتھا، آپ نے کبھی پارٹی کو بتایا کہ آپ کس کس سے ملتے ہیں؟ کس کس سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں؟ 2014 کے دھرنے کے دوران راحیل شریف سے ملنے ہنستے ہنستے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب آرمی چیف کی تعیناتی پر آ کر بات رک گئی ہے، وہ کہتے ہیں میری پسند کا آرمی چیف تعینات نہ کیا تو پورے ادارے کو بدنام کروں گا اور ان کے چہرے سیاہ و داغدار کردوں گا، حالانکہ ان میں ایسے افسران بھی ہیں جنہوں نے اس عہدے تک پہنچنے کےلیے اپنی پوری زندگی دی ہے،  وہ جن کے لاڈلے ہیں وہ انہیں لاڈلا نہیں سمجھتے بلکہ بس ان سے اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کی قوت سے باہر ہے، مہنگائی کی وجہ شہبازشریف نہیں آئی ایم ایف معاہدہ اورعمران خان کی نااہلی ہے، چار سال کی نااہلی اور نالائقی کےدور رس نتائج ہوتے ہیں، اس کا مجرم عمران خان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے