English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر قومی مجرم اور ملزم کی طرح ہاتھ ڈالا جائے گا، فضل الرحمن

القمر

سکھر: پی ڈی ایم اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو سیاستدان ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہ سیاسی تھا نہ ہے اور نہ ہی آئندہ سیاست میں اس کا کوئی کردار ہے وہ ایشو بیس سیاست کررہا۔ہے جو بلبلے کی طرح ختم ہوجاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ ایک بین الاقوامی مجرم اور امپورٹڈ چور ملک کی حکومت ،سیاستدانوں اور اداروں کی بات کرتا ہے ہماری نظر میں یہ مجرم ہے امپورٹڈ چور ہے اور اس کی پوزیشن فارن فنڈنگ کیس میں واضح ہوچکی ہے اور اس پر فرد جرم عائد کرنے والی ہے اس لیے اب وہ سیاسی لیڈر بننا چاہ رہاہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی اور عمران خان جس طرح حکومت میں نااہل جماعت اور نااہل۔قیادت ثابت ہوئے اسی طرح سیلاب کی تباہ کارہوں میں متاثرین کی مدد میں بھی نااہل ثابت ہوئے ہیں پی ٹی آئی والوں نے جہاں ایک جگہ۔25 ٹرک بھیجے تھے ان میں سے دو ٹرکوں میں بھی پانی کے سوا کچھ نہیں تھا وہ اسطرح کے ڈرامے کیوں کررہے۔ہیں ناخن کٹواکر شہیدوں میں نام لکھوانا تو آسان بات ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کس چیز کی ?آزادی کی بات کرتےہیں ملک کو آئی آیم ایف کے حوالے آپ نے کیا جس کا آپ کے اپنے لوگ اعتراف کررہے ہیں ان کی پالیسیوں کے اثرات اتنی جلدی ختم نہیں ہونگے ان کی ساڑھے تین سالوں کی ناکام پالیسیوں سے جو معاشی بدحالی ہوئی وہ تین چار ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے۔دن سے اس آزمائشی صورتحال میں کسی سیاسی پارٹی پر تنقید کرنے اور سیاسی بات کرنے سے اجتناب کررہا ہوں سندھ میں متا ثرین کی صورتحال۔پر۔تبصرہ نہیں کرنا چاہتا اس پر سندھ کے لوگ تبصرہ کریں وہ جو شکایات کریں گے جائز ہونگی ہم ان کو سنجیدگی سے لیں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے گرم ماحول میں متاثرین درختوں کے سائے میں وقت گذار رہے ہیں وہ انسانی زندگی کی علامت نہیں ہےزندگی معطل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے