English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیمرون گرین کی لگاتار بائونڈریز پر کوہلی کا ردعمل سوشل میڈیا میم بن گیا

القمر

نئی دہلی:بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں کمیرون گرین کی لگاتار بائونڈریز پر ویرات کوہلی کا ردعمل سوشل میڈیا میم بن گیا

 آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا، حریف ٹیم نے بھارت کے 208رنز کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،بیٹنگ کرتے ہوئے کیمرون گرین نے 30گیندوں پر 61رنز بن کر زبردست کھیل پیش کیا، انہوں نے بھارتی بولر امیش یادیو کی دھلائی کر دی، کیمرون نے دوسرے اوور کے دوران لگاتار چار بائونڈریز لگائیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلی چار گیندوں میں چار چوکے لگائے جس پر سابق کپتان ویرات کوہلی تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے،ویرات کوہلی کا یہ انداز سوشل میڈیا پر میم بن گیا،ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ایان بشپ نے اس متعلق لکھا کہ  ویرات کوہلی ایک میم بنتے نظر آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے