English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پاکستان میں سیلابی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے،ڈائریکٹر امریکی تحقیقاتی ادارہ

القمر

نیویارک:امریکی تحقیقی ادارے ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساتھ ایشیا اور معروف صحافی مائیکل کوگل مین نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے۔

مائیکل کوگل مین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ سرفہرست رہا اور اس دوران فرانس نے پاکستان کی مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔

ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساتھ ایشیا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں، یہ ایک موقع ہے لیکن سیاسی تقسیم کی وجہ سے پاکستان شاید اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے